لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی معصوم خواہش

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی معصوم خواہش


لاہور( 24نیوز ) لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے نصیب میں ٹیم کی فتح تو نہ آسکی لیکن انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار ضرور کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او لاہور قلندرز فواد رانا نے پنجاب سپورٹس بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرلینڈ میں جو پرفارم کررہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پروڈکٹ ہیں، لاہور بہت خوبصورت شہر ہے جہاں فیض احمد فیض، نور جہان، اور اولیاءکرام پیدا ہوئے۔
قلندرز کی جیت سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ میں جیتنا چاہتا ہوں لیکن ہر قیمت پر نہیں، الحمدللہ یہ جوئے سے صاف لیگ ہے اور اس نے فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل اختر، گلریز، شاداب خان جیسے کھلاڑی دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف غداری کے مقدمہ سے بچ گئے،ہائیکورٹ نے حکم دیدیا

انہوں نے اس موقع پر اپنی معصوم خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں لاہور شہر کا میئر بنوں اور لاہوریوں کی خدمت کرسکوں۔