”دے جا سخیا اللہ دے ناں تے“رمضان آتے ہی گداگروں کا چوکوں پر قبضہ

”دے جا سخیا اللہ دے ناں تے“رمضان آتے ہی گداگروں کا چوکوں پر قبضہ


کوئٹہ( 24نیوز ) رمضان کے مہینے میں جہاں کاروبار میں منافع خوری کا رجحان بڑھ جاتا ہے وہیں پیشہ ور بھکاری بھی اپنے پنجے مضبوط کر لیتے ہیں کوئٹہ ان دنوں ایسے ہی گداگروں کے نرغے میں ہے۔
ما صیام میں صدقہ وخیرات کرنا مسنون مانا جاتا ہے ،لوگوں کی رحم دلی کا فائدہ اٹھانے گداگر ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں،کوئٹہ میں ان دنوں ہر طرف”دے جا سخیا اللہ دے ناں تے،”جو دے اس کا بھی بھلا جو نہ دے اس کا بھی بھلا“کی آوازیں سنائی دیتی ہیں ، کچھ لیے بغیر گداگر شہریوں کی جان ہی نہیں چھوڑتے۔
جس تیزی سے شہر میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ گداگری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے،ایک بھکاری نے تو اپنی روزانہ کی آمدنی بتا کر حیران ہی کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان مبارک، دنیا بھر میں آج پہلا روزہ

مستحقین کی مدد کرنا کار خیر ہے مگر اس کار ثواب کو کاروبار بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کسی ثواب سے کم نہیں۔