نوشہرہ :کچہری چوک کے قریب خودکش دھماکہ ،3 افرادجاں بحق، 10 زخمی


نوشہرہ( 24نیوز )نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں3 افرادجاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او نوشہرہ ندیم بخاری کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا،ندیم بخاری نے دھماکے میں10 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 14 ہیں جن میں 12 سی ایم ایچ جب کہ 2 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔