مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑ دیا

مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑ دیا


کراچی(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلیٰ ہاﺅس خالی کر دیا۔ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدہ کی مدت 28 مئی کو ختم ہورہی ہے، جس سے پہلے ہی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی ایم ہاﺅس خالی کرکے اپنے خانوادے کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد کی منظوری

مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلیٰ ہاﺅس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں،ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل کسی وزیرِ اعلیٰ نے سرکاری رہائشگاہ میں سکونت ترک کی ہو۔