ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 23 پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف


منڈی بہاؤالدین (24 نیوز) سہانے مستقبل کا خواب موت کی وادی میں لے گیا۔ یورپ جا کر زندگیاں سنوارنے کی خواہش وبال جان بن گئی۔ غیرقانونی طریقہ سے یورپ جانے والے 23 پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرپول نے حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی 

تفصیلات کے مطابق ایرانی فورس کی جانب سے 23 پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ ان نوجوانوں کو ایران سے ترکی کے لیے سالماس بارڈر پر ایرانی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوانوں میں سیالکوٹ، میر پور آزاد کشمیر، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کے نوجوان شامل ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں: ثناء چیمہ قتل کیس کی تہیں کھلنے لگیں، ایک کے بعد ایک انکشاف 

یہ انکشاف زندہ بچ کر آنے والے منڈی بہاؤ الدین کےعلاقہ اجو وال کے نوجوان شہران شاہ نے ٹوئنٹی فورنیوز سے گفتگو میں کیا۔ شہران کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں پھالیہ کا اسمگلر محمد خان پٹھان شامل ہے جس نے فیصل آباد سے کوئٹہ تک پہنچایا۔ جہاں سے ایجنٹس نے بارڈر کراس کرا کے ایران بھجوایا۔