پرائیوٹ سکولز مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے


لاہور(24نیوز)  نجی  تعلیمی اداروں کے مالکان من مانی سے باز نہ آئے، پنجاب حکومت کے سترہ مئی کو سکولز بند کرنے کے نوٹیفکیشن کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کے آرڈرز کے مطابق سترہ مئی کو تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کو چھٹیاں دے دی جائیں گی مگر نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے سکولز میں امتحانات جاری ہیں۔ نوٹیفکشن کی خلاف ورزی کرنے والے سکولز میں نیولائٹ سکول، عامر پبلک ہائی سکول، دی نالج سکول، دی رہبر سکول شادمان، ایجوکیٹرز، بیکن ہائوس، علائوالدین، دار ارقم سمیت دیگر سکولز سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فٹ پاتھ سکول  میں جدید مونٹیسری کا باقاعدہ آغاز
 
دوسری جانبڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گرمیوں کی تعطیلات نہ دینےوالے سکولزکیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا،پچاس سے زائدمعائنہ ٹیمیں تشکیل دےد ی گئی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کا کہنا تھا کہ ان کے پیپرز 21 مئی تک جاری ہیں جبکہ پرنسپل اس بات سے انکاری اور بضد رہی کہ آج سے بچوں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔