ن لیگ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف کے ہو گئے

ن لیگ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف کے ہو گئے


جھنگ (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بڑا معرکہ سر کرنے کی ٹھان لی۔ جھنگ سے سیاسی شخصیات کی وکٹیں گرانے کے لیے تیار مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی وکٹیں گرنےکاسلسلہ جاری،جھنگ سے10موجودہ اورسابقہ ارکان اسمبلی باضابطہ طورپرتحریک انصاف میں شامل،صاحبزادہ نذیرسلطان،غلام بی بی بھروانہ ،اعظم چیلا،غلام احمد گادھی اور دیگرکی بنی گالامیں عمران خان سےملاقات، پی ٹی آئی میں شامل ہونےوالےغلام رسول ساہی نےقومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفادے دیا۔

پڑھنا نہ بھولیں: نواز شریف غداری کے مقدمہ سے بچ گئے،ہائیکورٹ نے حکم دیدیا 

واضح رہے کہ صاحبزادہ نذیر سلطان نے 2013 میں آزاد  حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور جیت ان کے حصہ میں آئی تھی۔ اس سے قبل غلام رسول ساہی اور سابق سپیکر افضل راہی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

لیگی ایم پی اے میاں اعظم چیلا، سابق ایم پی اے مہر اسلم بھروانہ، شیخ یعقوب، راشدہ یعقوب شاہ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر، آصف کاٹھیا، رانا شہباز اور غلام احمد  بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز،شہباز یک زبان ہوجائیں،ن لیگی ارکان اسمبلی کا مطالبہ 

یہ بھی خیال رہے کہ پی ٹٰی آئی کی ایم این اے مسرت زیب نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے آج ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت کی۔