واٹس ایپ گروپ چیٹ کیلئےنئے فیچرز متعارف


24نیوز: میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر آئے روز نت نئی اَپ ڈیٹس سامنے آتی رہتی ہیں اور اب اس کے گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ گروپ چیٹ میں جب گفتگو طویل ہوجاتی ہے اور کسی بھی صارف کا نام لے کر کوئی خاص بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے دوبارہ پیچھلی چیٹ کو اسکرول کرنا پڑتا ہے، ایسے میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں اسکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ ٹول شامل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں کتنے لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں؟ دلچسب رپورٹ سامنے آگئی
 
اس کے علاوہ گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں۔ یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ آئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا۔