دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ جیتنا ابھی باقی ہے: احسن اقبال


اسلام آباد (24 نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال صحت یابی کے بعد انسدادِ دہشت گردی کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ پریڈ میں شرکت کے موقع پر انھوں نے خطاب بھی کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔ جوانوں نے وطن عزیز کے لیے جانیں دیں۔ عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز،شہباز یک زبان ہوجائیں،ن لیگی ارکان اسمبلی کا مطالبہ 

وزیرداخلہ احسن اقبال رو بصحت نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ز میں انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 6 مئی کو ایک بزدل نے ان پر بھی گولی چلائی۔ اللہ نے انہیں موت کے منہ سے نکالا، حملہ کرنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔