بھارت کا کڑا وار، چناب اور جہلم کا پانی روک لیا


 24نیوز: ملک بھر میں پانی کی شدید قلت، انڈس واٹر کمیشن خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا، بھارت اپنا کام دکھا گیا، بھارت نے دریائے چناب کا 17ہزار کیوسک پانی روک لیا۔

 ملک میں پانی کا بحران، بھارت آبی دہشتگردی پر اتر آیا، بھارت نے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔ دریائے چناب کا پانی بگلہار ڈیم کے مقام پر روکا گیا۔ دریائے جہلم کا پانی دریاے نیلم سے کشن گنگا کے مقام پر روکا گیا۔ بھارت نے دریاے چناب کا 17ہزار کیوسک پانی روک لیا۔ کشن گنگا کے مقام پر10ہزار کیوسک پانی روکا گیا۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔