سحر و افطارمیں کیا کھائیں، کیا نہیں؟ غذائی ماہرین نے بتا دیا


24نیوز : روزے میں دن بھر توانا کیسے رہا جائے؟ غذائی ماہرین نے طریقےبتا دیئے۔ سحرمیں دہی کااستعمال کریں اور افطار میں تلی ہوئی چیزوں سے بچیں۔ صرف پھل اور مشروبات ہی توانائی بحال رکھ سکتے ہیں۔

 متوازن سحری دن بھرجسمانی توانائی کوبھی برقرار رکھتی ہے اور بھوک کے احساس کو بھی کم کرتی ہے۔ غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ سحری میں چکی کے آٹے کی روٹی کا استعمال کیاجائے۔دلیےکااستعمال ہمیں دیرتک بھرےپیٹ کااحساس دلاتا ہے۔ گوشت اورانڈےکا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ جبکہ دودھ دہی سے پیاس روکنےمیں مدد ملتی ہے۔

سحری میں میٹھےاورمیدے سے بنی اشیا سے پرہیز کرنا چاہیے۔جیسے پیسٹریزاورکیک وغیرہ، ان کےکھانےسےبھوک بھی جلدی لگتی ہےاورپیاس بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے، جبکہ کافی بھی جسم میں پانی کی کمی کی وجہ بنتی ہے۔سارادن بھوکا رہنےکے بعد سامنے پڑے لذیذ کھانے ہاتھ روکنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیےاگردسترخوان پرصحت بخش اورروزےکی ضرورت کےمطابق غذا ہو تو پھرکوئی پروانہیں۔

طویل روزے کے بعد کھجورسےجسم کوفوری طاقت ملتی ہے۔ جبکہ بادام بھی افطارکےوقت کی بہترین غذا ہے۔ کھیرے اورسلاد کے پتوں سےجسم میں نہ صرف پانی کی کمی دورہوتی ہےبلکہ چہرے پربھی تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ پانی کا زیادہ استعمال اوردیگرمشروبات کا بھی استعمال کریں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito