رانا ثنا نے ن لیگ کے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کو ’لوٹے‘ کہہ دیا

،


لاہور(24نیوز) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ق لیگ بن گئی ہے، جولوگ پارٹی چھوڑرہے ہیں، یہ لوٹے ہیں۔

، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوا ز شریف محاذ آرائی کرنے والا لیڈر نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب ماضی کی طرح بےداغ رہیں توخوشی ہوگی۔ مسلم لیگ ن خلائی مخلوق کو شکست دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف کے ہو گئے
 
صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھاکہ الیکشن وقت پر ہوں گے جبکہ اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نام دے دیئے ہیں۔ سندھ میں ہر کسی کو کلین چٹ مل رہی ہے جبکہ یہاں کارروائی ہو رہی ہے، عمران خان کی پیرنی کے حوالے سے کہتے ہیں کہ پیرنی کا اپنا خاندان منہ چھپاتا پھر رہاہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:نواز،شہباز یک زبان ہوجائیں،ن لیگی ارکان اسمبلی کا مطالبہ
 
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو (ق) لیگ بنایا جا رہا ہے،پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے رمضان میں ہوں گے، پارٹی میں لوٹوں کو واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن اختلاف رائے بھی ہے۔ انکا  مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سمیت تمام افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito