مال گاڑی حادثے کا شکار، کنٹینرز الٹ گئے

مال گاڑی حادثے کا شکار، کنٹینرز الٹ گئے


سندھ( 24نیوزپڈعیدن کے قریب کراچی سے لاہور آنے والی مال گاڑی کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

تفصیلات کےمطابق  پڈعیدن کےقریب کراچی سےلاہورآنےوالی مال گاڑی کی 14 بوگیاں پٹری سےاتر گئیں،حادثےکےبعد ٹرین پرلدےکنٹینرز ٹریک پر الٹ گئے،حادثے کے بعد کراچی کا ریل کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ کٹ گیا، کراچی آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ حادثےکے باعث اپ اورڈاؤن ٹریک پرآنے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے،حادثے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حادثے کے مقام پرمرمتی کام کے لیے کرین اورامدادی ٹیمیں روہڑی سے روانہ ہوگئی ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER