روپے کی مزید بے قدری،ڈالر مہنگا ہوگیا



کراچی(24نیوز)ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ،انٹربینک قیمت 149روپے ہوگئی۔

انٹر بینک میں ڈالر ڈالر کی قدر میں ایک اور اڑان، ڈالر 2 روپے 48 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر کی لین دین 149 میں جاری ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا 2 پیسے کمی سے آغاز ہوا پھر بڑھنا شروع ہوا تو قیمت 149روپے تک جاپہنچی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں ہفتے کے آخری روز کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 100 انڈیکس میں 26 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ انڈیکس 33921 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے-

 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی، انڈیکس 33 ہزار 800 کی سطح پر پہنچ گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer