سابق گورنر کےبھائی گرفتار

سابق گورنر کےبھائی گرفتار


کراچی( 24نیوزسابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی کو چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا، عامر العباد کو 40 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونےپرگرفتارکیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے سابق گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو پولیس نے گلستان جوہر سے گرفتار کر لیا، عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے، عامر العباد کو چیک باؤنس ہونے کی ایف آئی آر پرگرفتار کیا گیا۔

پولیس وکیل طارق نیازی نے 40 لاکھ کاچیک باؤنس ہونے پر سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا، عامر العباد کو مقدمہ نمبر43/19 میں 489 ایف دفعہ کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس کاکہناتھاکہ ملزم عامر العباد سے تفتیش کی جارہی ہے۔