دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ


دبئی ( 24نیوز ) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ دبئی ایئرپورٹ پر ٹیرسٹریل نیوی گیشن سسٹم کی پیمانہ بندی کے مشن پر تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا،برطانیہ میں رجسٹرڈ ڈی اے 42 کو حادثہ دبئی ایئرپورٹ سے 3 میل جنوب میں پیش آیا جبکہ عملے کے 4 ارکان میں تین برطانوی اور ایک جنوبی افریقی شہری شامل تھے۔

دبئی میڈیا آفس سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 4 افراد سوار تھے تاہم پائلٹ اور اس کا معاون حادثے میں ہلاک ہوا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER