نئے امریکی امیگریشن نظام کا اعلان

نئے امریکی امیگریشن نظام کا اعلان


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے امریکی امیگریشن نظام کا اعلان کردیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ اچھا، جدید اور قانونی نظام ہے  مگر امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ نظام کی کانگریس سے منظوری کا حصول مشکل نظر آتا ہے۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے چناؤ کا مروجہ طریقہٴ کار امریکی اقدار کے منافی ہےجس سے متعدد ممکنہ اہل افراد منتخب ہونے سے رہ جاتے ہیں،صدر نے اپنے امیگریشن نظام کی وضاحت کی جس کا مقصد یہ ہے کہ اس کی منظوری کے عمل میں خاندانی مراسم اور انسانی ہمدردی کی ضروریات پر مبنی ترجیحات سے قطع نظر ایسے نظام کو ترجیح دی جائے جو دنیا بھر کے بہترین اور ذہین ترین لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرے۔

امیگریشن کا نیا نظام اُس ٹیم نے تیار کیا ہے، جس کی قیادت صدر کے داماد، جریڈ کشنر کر رہے تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer