وزیرتعلیم نے تبادلوں سےمتعلق اساتذہ کو خوشخبری سنادی

 وزیرتعلیم نے تبادلوں سےمتعلق اساتذہ کو خوشخبری سنادی


لاہور( 24نیوز ) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاکہ ہر سال 50 ہزار اساتذہ کے تبادلے کیے جاتے ہیں، سکول انفرمیشن سسٹم کے تحت  اساتذہ کو لاکھوں روپے رشوت نہیں دینا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نےاساتذہ کی ای ٹرانسفر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال 50 ہزار اساتذہ کے تبادلے کیے جاتے ہیں ،ایک سیٹ پر تبادلوں کیلئے دس دس سفارشیں ہوتی تھیں، اساتذہ تین سٹپ کے ذریعہ گھر بیٹھے تبادلے کراسکیں گے، تبادلوں کے لئے ڈیپارٹمنٹ پر اضافی بوجھ تھا، اب تبادلوں کے لئےاساتذہ کو لاکھوں روپے رشوت نہیں دینا پڑے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا مزید کہناتھاکہ سکول انفرمیشن سسٹم پر اساتذہ ایک کلک پر اپنا ڈیٹا چیک کرسکے گا، ٹیچرز ٹریننگ ، ایل این ڈی اور نصاب کی ویڈیو بناکر ٹیب پر لائیں گے، میرج ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، ریٹائرمنٹ کے ڈاکومنٹس بھی آن لائن کریں گے، اساتذہ  اپنا پروفائل بنانے کیلئے ایپلی کیشن پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی ہوئی ہے، نئی پالیسی کے تحت یونین کونسل کے دس اضافی نمبر لینے والے اساتذہ بھی تبادلوں کیلئے اہل ہیں، علاوہ ازیں ویڈ لاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر پر اضافی نمبر بھی ملیں گے۔