وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی اہلیت چیلنج

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی اہلیت چیلنج


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی حکومت کے ایک اور وزیر نور الحق قادری کے لیے مشکل تیار ،اہلیت سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 درخواست گزار  حضرت حسین اور شاہنواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،درخواستگزاروں کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے،  نور الحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،  الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا حکم دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جایں، الیکشن کمیشن میں نور الحق قادری کی نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer