کراچی پولیس کی بڑی کامیابی،22مقدمات میں ملوث دہشتگردکوپکڑا گیا

کراچی پولیس کی بڑی کامیابی،22مقدمات میں ملوث دہشتگردکوپکڑا گیا


کراچی( 24نیوز )  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے22مقدمات میں ملوث دہشتگردکوپکڑلیا،گرفتار دہشتگرد خلاف قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلوں سمیت 22 مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد سے پولیس نے 22 مقدمات میں ملوث دہشت گرد کوگرفتارکرلیا، عاشق عرف بھولو کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا گیا،دہشت گردکےخلاف قتل اور پولیس مقابلوں سمیت 22 مقدمات درج ہیں ،گرفتار دہشتگرد 2013 سے مفرور تھا،گرفتار دہشتگرد کے گروپ کے کئی کارندے پولس کے ہاتھوں مارے جاچکے ہیں۔

پولیس حکام کاکہناتھاکہ دہشتگرد نےتفتیش کے دوران 7 افراد کو اغواء کے بعد قتل اعتراف بھی کیا ہےجبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔