مہوش حیات کا بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

مہوش حیات کا بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار


لاہور(24نیوز)اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کردیا،انہوں نے اس بات کا انکشاف ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ہے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش مسترد کرنے کے حوالے سے کہا ہےکہ میری ضرورت پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہے تو میں بالی وڈ کیوں جاؤں۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے بی بی سی ایشین کوانٹرویو دیا اور اس دوران میزبان نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کے حوالے سے ان سے سوال کیا۔اس پر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے کئی فنکاروں نے بالی وڈ میں کام کیا ہے لیکن انہیں وہ عزت و احترام نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے کیونکہ یہ جائز نہیں کہ آپ کسی اداکار کو اس کی فلم کی تشہیر کرنے سے یا پریمیئر میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کریں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer