بھارتی اداکار کمل ہاسن کوہندو مخالف بیان دینا مہنگا پڑ گیا

بھارتی اداکار کمل ہاسن کوہندو مخالف بیان دینا مہنگا پڑ گیا


ممبئی( 24نیوز ) بھارتی انتہاپسندوں کوآئینہ کیوں دکھایا؟بھارتی جنتا پارٹی کے انتہا پسندوں نے اداکار کمل ہاسن پر انڈوں اور پتھروں کی بوچھاڑ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے انتہا پسند ہندوں نے اداکار کمل ہاسن پر انڈوں اور پتھروں کی بوچھاڑ کر دی، کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندوں کو چند روز قبل آئینہ دکھایا تھا، کمل ہاسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کا پہلا دہشت گرد مسلمان نہیں بلکہ ایک متعصب ہندو نتھورام تھا جس نے گاندھی جی کو قتل کیا،اداکار نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے نہیں کہہ رہا کہ ایک مسلمان علاقے میں مہم چلا رہا ہوں، بلکہ یہی حقیقت ہے، یہی گاندھی کا نظریہ ہے.

 انکے اس بیان کے بعد ہندو انتہا پسند آگ بگولا ہیں ،گزشتہ روز ان پر چپل پھینکی گئی اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف غداری کے الزام میں ایف آئی آرز بھی کٹووائی گئی ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER