حکومت کا مرکزی بینک سےقرض لینےکا نیا ریکارڈ

حکومت کا مرکزی بینک سےقرض لینےکا نیا ریکارڈ


کراچی (24 نیوز) حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16 کھرب روپے سے زائد رقم ادھارلی، مرکزی بینک سےقرض لینےکا نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے16کھرب14 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے، نئے قرض سے 14 کھرب 97 ارب 94 کروڑ روپےکمرشل بینکوں کا پرانا قرض اتارنے میں استعمال ہوئے جبکہ 116 ارب 89 کروڑ روپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے۔

رواں مالی سال اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سےمجموعی طورپر48 کھرب 38 ارب 17 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے، رواں مالی سال کے سوا10 ماہ کے دوران حکومت کی طرف سےمرکزی بینک سے جتنا قرض لیاگیا وہ ماضی کی تمام حکومتوں کی طرف سے مرکزی بینک سے لیے گئے قرضوں کے مجموعی حجم سے بھی36 فیصد زیادہ ہے۔

30 جون 2018 تک مرکزی بینک سےلیے گئے حکومتی قرضوں کامجموعی حجم 35 ارب 39 کروڑ 46 کروڑ روپے تھا جو نئے قرضے شامل ہونے سے 83 کھرب 77 ارب روپے سے بھی بڑھ گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer