قمر زمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق



لالہ موسیٰ(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا صاحبزادہ لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ قمرزمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے کہ جب انھیں بیٹے کے انتقال کی خبر ملی۔ قمرزمان کائرہ نے فوراً پریس کانفرنس ختم کردی, اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھے۔ حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی درخت سے جاٹکرائی۔

جواں سال بیٹے کے غم سے نڈھال قمرزمان کائرہ لالہ موسیٰ میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،  تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔