مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست 27 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کے ابتدائی سماعت کے نوٹس موصول ہو گئے۔

مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیے جانے کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کر دی، الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر 27 مئی کو صبح 10 بجے سماعت کریگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو نوٹسز موصول ہوگئے،تحریک انصاف کے اراکان قومی اسمبلی فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، جویریہ ظفر اور کنول شوذب نے مریم نواز کو مسلم لیگ نواز کی نائب صدارت دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔

واضح رہے درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے ن لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer