ڈالر کی اڑان، اسٹاک ایکس چینج بھی شدید مندی کا شکار

ڈالر کی اڑان، اسٹاک ایکس چینج بھی شدید مندی کا شکار


کراچی (24 نیوز) ڈالر کی اڑان کے باعث اسٹاک ایکس چینج بھی شدید مندی کا شکار ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 804 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

 ڈالر کی بڑھتی قیمت کا اسٹاک مارکیٹ پر بھی برا اثر پڑا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی مارکیٹ 804پوائنٹس کی کمی سے 33 ہزار 166کی سطح پر بند ہوئی۔ 

کاروبار کے دوران305کمپنیزکے کاکاروبارہوا261کمپنیززکے شیئرزمیں کمی جبکہ31کمپنیزکے شیئرزمیں اضافہ ریکارڈکیاگیامارکیٹ میں مجموعی طورپر2عشاریہ 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک بروکرز اور معاشی ماہر کہتے ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری نہیں کی جارہی ہے

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے، اسٹاک میں مندی کے باعث رواں ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں چار سو ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔