جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اُٹھا لیا


لاہور(24 نیوز): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی برطانیہ روانگی، جسٹس محمد یاور علی نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ 12 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔ ان کی عدم موجودگی میں جسٹس محمد یاور علی قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، جسٹس محمد انوارالحق نے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ سے حلف لیا، حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جس میں جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس عبدالسمیع خان،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس عامر محمود، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس فیصل زماں خان سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔ قائم مقام رجسٹرار ہائیکورٹ محمد اکمل نے حلف برداری میں نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔

چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار حفیظ الرحمان چوہدری، صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی، سیکرٹری عامر سعید راں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان سمیت ہائیکورٹ کے افسران نے شرکت کی۔