ملک بھر میں سردی بڑھ گئی،اسلام آباد،خیبرپجتونخوا میں بادل برسنے کا امکان

اسلام آباد (24نیوز) ملک میں دھند کم لیکن سردی بڑھ گئی شمالی علاقوں میں برفباری سے پہاڑچمک اٹھے کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے کراچی والوں کو بھی سردی کا تحفہ دیدیا،لاہورسمیت مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

ملک بھر میں سردی بڑھ گئی،اسلام آباد،خیبرپجتونخوا میں بادل برسنے کا امکان
24NewsHD-isl-rain


تفصیلا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے بادل توچھٹ چکے ہیں لیکن سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ہنزہ اورنگرکے پہاڑ بھی برفباری سے چمک اٹھے ہیں,بارش اور برفباری سے لوگ گھروں میں قید ہوکررہ گئے ہیں۔

کوئٹہ اورزیارت میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جس سے سرد ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا۔کراچی میں موسم بھی ٹھنڈا ہوگیا،درجہ حرارت 18 سے 19ڈگری سینٹی گریڈ پرآچکا ہے کراچی والوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ،گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،بالائی فاٹا، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاوراورگلگت بلتستان میں مزید بارش اوربرفباری کا امکان ہے اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں آج بھی بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔