ایشیز پہلا ٹیسٹ ،کرکٹ آسٹریلیا نے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

برسبین(24نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈکےخلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ،بنگلہ دیش کے خلاف ستمبرمیں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم میں چھ تبدیلیاں کر دی گئیں ،وکٹ کیپر ٹم پین کی سات سال بعد کینگروز ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے دنیا ئے کرکٹ کی سب بڑی ٹیسٹ سیریز ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ، سٹیو سمتھ کو ٹیم کا کپتان جبکہ ڈیوڈ وارنر کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو ایشز کے پہلےٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا۔

وکٹ کیپر ٹم پین کی سات برس بعد کینگروز سکواڈ میں واپسی ہو ئی ہے، ٹیم میں سٹیو سمتھ (کپتان)،ڈیوڈ وارنر(نائب کپتان )کیمرون بین کرافٹ ،عثمان خواجہ ، پیٹرز ہینڈ کومب ،شان مارش،ٹم پین ،مچل سٹارک ،پیٹ کمنز،نیتھن لائین ،جوش ہیزل وڈ،جیکسن برڈ اور چیڈ سائرس شامل ہیں ،،، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایشز ٹیسٹ 23 نومبرسے گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔