پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان

کراچی (24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، شئیرز کی خرید و فروخت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔


تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ ہی اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران مندی بڑھتی ہی رہی، پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس اکاسی پوائنٹ کی کمی سے چالیس ہزار سات سو اکتیس پر بند ہوا، دو سو انہتر کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو اکتالیس کی قیمت میں اضافہ، اور ایک سو اٹھارہ کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر پانچ کروڑ پچیس لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر میں زیادہ سرگرمی رہی۔