کراچی، واٹر پمپ چورنگی پر آئل ٹینکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا

کراچی، واٹر پمپ چورنگی پر آئل ٹینکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا


سندھ (24 نیوز): کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب آئل ٹینکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، ڈیزل سڑک پر پھیلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں شاہراہ پاکستان واٹر پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈیزل سے بھرا ٹینکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹینکر کی ٹنکی لیک ہوجانے کے باعث ڈیزل شاہراہ پر پھیل گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور روڈ کو بند کردیا، ڈیزل کے بہہ جانے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہو گئی۔

 

پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ماڑی پور آئل ڈپو سے فل کروا کر شکار پور جا رہا تھا، ڈرائیور راشد حسین کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

 

دوسری جانب ایف بی ایرا اختر کمپائونڈ کے قریب پک اپ سوزوکی میں اچانک آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں سوزوکی مکمل طور پر جل گئی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔