وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت سے ہٹانے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع


کراچی (24 نیوز)سندھ اسمبلی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بجانے پر پابندی کا مطالبہ ،پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کو وزارت سے ہٹانے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب ایم کیوایم کے روف صدیقی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بجانے پر پابندی کا مطالبہ کیا تو مشہور گانے نے جوانی کی یادیں تازہ کر دیں۔

ایم کیو ایم رہنما کی شاعری سے متاثر آغا سراج درانی سے رہا نہیں گیا تو روف صدیقی سے نئے شعر سنانے کی فرمائش کر دی روف صدیقی نے غزل ناصر شاہ کی نذر کر دی۔

ایوان میں سی این جی پر چلنے والی گاڑی میں سفر کرنے سے متعلق سپیکر اور ایم کیو ایم کے رکن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ہٹھانے کی قرارداد جمع کرائی ، خرم شیر زمان نے کہا اسحاق ڈار کو کاروبار عزیز ہے وطن نہیں لہٰذا انہیں ہٹایا جائے۔