وفاقی حکومت کو اسحاق ڈار کی جگہ نیا وزیرِ خزانہ لانا چاہیئے:ناصر حسین

وفاقی حکومت کو اسحاق ڈار کی جگہ نیا وزیرِ خزانہ لانا چاہیئے:ناصر حسین

کراچی(24نیوز) وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اسحاق ڈار کی جگہ نیا وزیرِ خزانہ لانا چاہیئے، جتنی تاخیر کریں گے، ن لیگ کی مشکلات میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل، وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیرِ خزانہ کی تبدیلی کا مشورہ دے دیا،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جتنی تاخیر کرے گی اتنی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ناصر شاہ بولے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کا خط قانون کے مطابق بھیجا ہے، پولیس کے بد عنوان افسران کے خلاف کڑی کارروائی کریں گے,وزیرِ اطلاعت سندھ اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے شرکا سے اپیل کی مطالبات منظور ہوتے ہی دھرنا ختم کردیں۔