سیکیورٹی خدشات، 25 ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل


(24 نیوز): سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر 25 ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل کر دیئے گئے، کور کمانڈر حملہ کیس اور  وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کےمقدمات بھی شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر 25 ہائی پروفائل مقدمات سکھر منتقل کردیئے گئے، مقدمات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا، جن مقدمات کو سکھر منتقل کیا گیا ہے، ان میں کور کمانڈر حملہ کیس، کراچی بار کے وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کیس، کالعدم لشکری جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے مقدمات شامل ہیں۔

 ان ہائی پروفائل مقدمات میں کالعدم لشکری جھنگوی کے محمد اجمل عرف اکرم لاہوری، قاسم طوری، توفیق ہوتی و دیگر شامل ہیں، جیل سے فرار ہونے والے شیخ ممتاز عرف فرعون کا مقدمہ بھی شامل ہے، ملزمان کو پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکھر جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔