قومی فاسٹ باولر حسن علی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کیلئے ڈھاکہ روانہ

لاہور (24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی ملنےکے بعد حسن علی بنگلہ دیش پریمئیر میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہوئے،بی پی ایل میں حسن علی کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے ،پی سی بی نے کرکٹرز کو 13 دسمبر تک این او سی جاری کیے ہو ئے ہیں۔

حسن علی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کا ایک ہی میچ کھیل سکے تاہم وہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔