ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط


(24 نیوز): ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے ان کے وکیل نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد آج ڈاکٹر عاصم حسین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو باضابطہ خط لکھ دیا، خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لف کی گئی ہے۔

 

خط میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کیلئے 21 نومبر کو برطانیہ جانا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔