ایف سی بلوچستان کی اہم کارروائی، 15افراد کےقتل میں ملوث یونس توکلی ہلاک


اسلام آباد (24 نیوز): ایف سی بلوچستان کی تربت میں اہم کارروائی، 15 افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر یونس توکلی ہلاک، قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت کے علاقے الندر، عبد الرحمان میں خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائیاں کیں، بولادا کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے کمانڈر یونس توکلی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

 

یونس توکلی کا شمار کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 8 اہم کمانڈرو میں ہوتا ہے۔ یونس توکلی گزشت روز تربت میں 15 افراد کے قتل میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم بارودگی سرنگیں بچھانے ، ایف سی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔