مولانا طاہراشرفی کی سیکیورٹی کا معاملہ، ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب


لاہور (24 نیوز): لاہور ہائیکورٹ نے مولانا طاہر محمود اشرفی سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف درخواست پر آئی جی پولیس اور ہوم سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اٹھائیس نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

 

جسٹس عبدالسمیع خان نے حافظ طاہر اشرفی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کرنے پر سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، داعش سمیت دیگر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کے پیش نظر سیکیورٹی دی گئی تھی، سکیورٹٰی واپس لینے کی وجہ سے زندگی کو دوبارہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

 

انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ متعلقہ حکام کو سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف عرضداشت بھی دی، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ دوبارہ سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔