نوازشریف نے عام شہریوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور سیلفیاں بھی بنوائی


لاہور (24 نیوز): مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مصروف دن گزرا، عام شہریوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور سیلفیاں بنواتے رہے۔

 

ن لیگ کےمرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈی ایچ اے کے مختلف بلاکوں میں پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت گزرا۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگی کارکن اشتیاق عرف بوبی بٹ کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیر اعظم نے معروف صنعتکار فاروق خان کی رہائشگاہ پر ظہرانہ کیا اور تین گھنٹے سے زیادہ وقت گزار۔

 

میاں محمد نواز شریف نے ڈی ایچ اے کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی، بعد از نماز جمعہ عام شہری میاں محمد نواز شریف کے ساتھ سفلیاں بنواتے رہے۔

 

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کرنا ہو گی۔ انشااللہ رب تعالیٰ اس ملک اور قوم پر رحم کرے گا۔