وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا استعفی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس پہنچ گیا


(24نیوز):نیب عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ پر اسحاق ڈاراب مفرورقرار دیئے جا چکے ہیں، لیکن وہ وطن واپس نہیں آرہے اور شاید نہ ہی آئیں گے کیونکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ اسحاق ڈار کو واپسی سے نوازشریف نے روکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کا استعفی بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس پہنچ چکا ہے۔ وزیراعظم استعفی کی منظوری کے حوالے سے سابق وزیراعظم کے اشارے کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کو اسحاق ڈار کے وعدہ معاف گواہ بننے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وطن واپس نہ آنے دینے کا فیصلہ شریف خاندان کا مشترکہ ہے، اسحاق ڈار پہلے بھی حدیبیہ پیپرز مل کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔