سندھ اسمبلی: پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے لگانے پر پابندی کا مطالبہ


 کراچی (24نیوز): سندھ اسمبلی میں نورجہاں کے گانے اکھ لڑی بدوبدی کی گونج۔ آغاسراج درانی نے رؤف صدیقی سے شعر سنانے کی فرمائش کردی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں گانوں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔پابندی کا مطالبہ کیا تو مشہور گانے نے جوانی کی یادیں تازہ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب ایم کیوایم کے روف صدیقی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بجانے پر پابندی کا مطالبہ کیا تو مشہور گانے نے جوانی کی یادیں تازہ کردیں۔ایم کیوایم رہنما کی شاعری سے متاثر آغا سراج درانی سے رہا نہیں گیا تو روف صدیقی سے نئے شعر سنانے کی فرمائش کردی روف صدیقی نے غزل ناصر شاہ کی نذر کردی۔

ایوان میں سی این جی پر چلنے والی گاڑی میں سفر کرنے سے متعلق اسپیکر اور ایم کیوایم کے رکن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ہٹھانے کی قرارداد جمع کرائی، خرم شیر زمان نے کہا اسحاق ڈار کو کاروبار عزیز ہے وطن نہیں، انہیں ہٹا دینے چاہیے۔