عالمی برادری خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے: ناصر جنجوعہ


اسلام آباد (24 نیوز): مشیر قومی سلامتی سے پاکستان افغانستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات۔ افغانستان اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں جرمن سفیر مارٹن کلبر بھی موجود تھے۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے علاقائی مسائل کا حل ضروری ہے۔ عالمی برادری کو خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ افغانستان میں امن کسی دوسرے ملک سے زیادہ پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ اعلامیے کے مطابق جرمن خصوصی نمائندے نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سہراہا۔