فلم پدماوتی کے معاملے پر کشیدگی، اداکارہ دپیکا پدوکون کی سکیورٹی بڑھا دی گئی


(24نیوز):بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد اداکارہ دپیکا پدوکون کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، سنسر بورڈ نے فلم پدماوتی کو سرٹیکفیٹ کا اجرا روک دیا۔پدما وتی میں دپیکا پدوکون نے رانی پدما وتی کا مرکزی کردار  ادا کیا ہے ۔ 

بھارت میں فلم پدماوتی کا معاملے پر کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے،انتہا پسندوں نے اداکارہ دپیکا پدوکون کی ناک کاٹنے اورمارنےکی دھمکی دی تھی،جس کے بعد ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔فلم کے خلاف بھارت میں انتہا پسندوں کے مظاہرے بھی جاری ہیں،سنسر بورڈ نے ان کے دباؤ میں آکر پدماوتی کو سرٹیفکیٹ کا اجرا بھی روک دیا ہے۔پدما وتی میں دپیکا پدوکون نے رانی پدما وتی کا مرکزی کردارکیا جبکہ شاہد کپور نے راجہ راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کا رول ادا کیا ہے۔