آرمی چیف سےچین کےافغانستان کیلئےنمائندے کی ملاقات، علاقائی سلامتی پرغور

آرمی چیف سےچین کےافغانستان کیلئےنمائندے کی ملاقات، علاقائی سلامتی پرغور


راولپنڈی (24 نیوز): آرمی چیف سے چین کے افغانستان کیلئے نمائندے کی ملاقات، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینیجمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ چینی نمائندے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔