مشرقی سرحد اور ایل او سی کی صورتحال سے غافل نہیں: آرمی چیف


راولپنڈی (24 نیوز): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحد اور ایل او سی کی صورتحال سے غافل نہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر کی جانے والی جوابی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشرقی سرحدوں اور ایل او سی کی صورتحال سے غافل نہیں، ایل او سی پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیپٹن جنید حفیظ شہید کے گھر بھی گئے، آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ آرمی چیف نے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چین کے افغانستان کیلئے نمائندے نے بھی ملاقات، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔