سانحہ تربت، جاں بحق پندرہ نوجوانوں کے مزید 2 ساتھی نوجوان بچ نکلنے


 (24نیوز): سانحہ تربت میں جہاں 6 گھروں کے چراغ گل ہوئے وہاں دو نوجوان ایسے بھی ہیں جو خوش قسمت ثابت ہوئے۔ ان بچ جانے والوں میں ایک سمبڑیال کے گاؤں جیٹھی کےکا رہائشی حیدر تھا،دوسرا نوجوان گوجرانوالہ سے ہے مگر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جاں بحق پندرہ نوجوانوں کےساتھ دو نوجوان مزید تھے جو زخمی تو ہوئے مگر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، ان بچ جانے والوں میں ایک سمبڑیال کے گاؤں جیٹھی کےکا رہائشی حیدر تھا،دوسرا نوجوان گوجرانوالہ سے ہے مگر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسکی والدہ نے بتایا کہ وہ کرایے کے مکان میں رہتے ہیں، حیدر کہتا تھا کہ وہ کمائی کرکے جلد اپنا گھربنائے گا۔ جاں بحق پندرہ میں سے چار میتوں کی شناخت نہیں ہوسکی اور انہیں میواسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔ گیارہ افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔

مزید دیکھئے: