حکومتی قرضوں کے باعث بینکوں کے پاس سرمائے کی قلت کم نہ ہو سکی

حکومتی قرضوں کے باعث بینکوں کے پاس سرمائے کی قلت کم نہ ہو سکی


  کراچی (24 نیوز): حکومتی قرضوں کے باعث بینکوں کے پاس سرمائے کی قلت کم نہ ہو سکی، بینکوں کو ضروریات پوری کرنے کے لیے مرکزی بینک نے قرض دیا۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے پندرہ کھرب پینسٹھ ارب پچہتر کروڑ روپے فراہم کیے گئے، سات روز کے لیے قرض دی جانے والی رقم پر مرکزی بینک پانچ اعشاریہ سات سات فیصد سالانہ کی شرح سے سود وصول کرے گا۔

 

رواں مالی سال کے آغاز سے ہی حکومتی قرضوں میں اضافے کے باعث منی مارکیٹ مسلسل سرمائے کی قلت کا شکار ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی بینکوں نے مرکزی بینک سے تقریبا چودہ کھرب روپے ادھار لیے تھے۔