دھرنے والوں کا مطالبہ پورا ہو چکا، اب احتجاج ختم کردیں: احسن اقبال


اسلام آباد (24 نیوز): وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں دو ہزار چودہ میں بھی دھرنے کی وجہ سے ملک کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، چین کا وفد پھر اسلام آباد آرہا ہے، دنیا کے سامنے ملک کا کیا نقشہ پیش کریں۔

 

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب تو ہائیکورٹ نے بھی دھرنا ختم کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ دھرنے والوں کا مطالبہ پورا ہو چکا ہے، ان سے درخواست ہے کہ احتجاج ختم کردیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جذباتی بیانات سے قوم کو تشدد کے راستے پر اکسایا جارہا ہے، اس سے ملک کو نقصان ہو گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پُرامن طریقے سے یہ مسئلہ حل ہو، اگر آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو آئیں مذاکرات کریں لیکن راستے روک کر لوگوں کے صبر کا امتحان نہ لیں۔