نامور اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

نامور اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے


اسلام آباد(24نیوز) نامور اداکار شفیع محمد شاہ کا شمار ٹیلی وژن کے ان ورسٹائل فنکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی منفرد آواز و انداز اور اپنی خوبصورت اداکاری سے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں، انہیں اپنی مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے ہیں۔

گرجدار آواز، بہترین ڈائیلاگ ڈلیوری اورتاثرات، اداکار شفیع محمد کا خاصہ تھے، انہوں نے جو کردارادا کیا بہت خوب کیا۔کنڈیارو میں انیس سو انچاس کو پیدا ہونے والے سید شفیع محمد شاہ نے اپنا فنی سفر ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے شروع کیا اور پھر سندھی ڈراموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے۔

ڈرامہ سیریل ’آنچ‘ نے شفیع محمد شاہ کو مقبولیت کے بامِ عروج پر پہنچادیا،چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل ،بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی، تپش اورمحبت خواب کی صورت جیسے مقبول ڈرامے ان کی فنی شناخت بنے۔

شفیع محمد شاہ نے ٹی وی کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا۔ دوہزار چھ میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے والا یہ منفرد اداکار سترہ نومبر 2007 کو اٹھاون برس کی عمر میں جہاں فانی سے رخصت ہوا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔