پشاور میں مقامی رقاصہ قتل

پشاور میں مقامی رقاصہ قتل


پشاور(24نیوز) پشاور میں رقاصہ سونیا کو اس کے دوست نے قتل کیا، ملزم مصدق واقعہ کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک اور رقاصہ دوست کے ہاتھوں قتل  ہو گئی، اندروان شہر کوتوالی محلہ کولال میں سونیا نامی خاتون پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جس پرفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگئی،   لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مصدق نامی لڑکےنے رقاصہ سونیا پر فائرنگ کی جس کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور وہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال گلوگاروں رقاصوں کو قتل کرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے، رواں سال غیرت کے نام پر قتل کے 16واقعات رونما ہوچکے ہیں ، پشاور میں دو اور مردان میں ایک خاتون گلوکارہ کو قتل کیا گیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER